خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے: ترجمان طالبان

کابل،جنوری۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکومت خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے اور افغانستان سے تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان حکومت خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے معاملے پر تشویش سمجھ سے باہر ہے۔ ہم او آئی سی سمیت تمام عالمی اداروں سے قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔

 

Related Articles