موریا نے رشبھ پنت کی جلد صحت یابی کی دعا کی

لکھنؤ، دسمبر ۔اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت کے کار حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی ہے۔مسٹر موریہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا، “ہندوستانی کرکٹر مسٹر ریشبھ پنت کے کار حادثے میں زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ میں رشبھ پنت جی کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرکٹر رشبھ پنت جمعہ کی صبح اتراکھنڈ کے ہریدوار ضلع کے روڑکی میں سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ حادثہ کار کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔ جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ انہیں زخمی حالت میں دہرادون کے میکس اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Related Articles