سی ایم یوگی نے ون رینک ون پنشن کے رویزن کو بتایاقابل مبارکباد ، پی ایم مودی کاکیا اظہار تشکر

لکھنو:دسمبر۔مرکزی کابینہ نے’ون رینک، ایک پنشن‘ کے تحت دفاعی افواج کے ملازمین اور فیملی پنشنرز کی پنشن پر نظر ثانی کو منظوری دے دی ہے۔ اسے قابل ستائش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے 25 لاکھ سے زیادہ سابق فوجیوں اور ان کے ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ بتا دیں کہ جمعہ کو ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے مودی کابینہ نے ون رینک ون پنشن اسکیم میں ترمیم کی ہے۔ اس اسکیم میں پہلے 20.60 لاکھ پنشنرز فائدہ حاصل کرتے تھے، لیکن اب نظرثانی کے بعد 25 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، جس میں فیملی پنشنرز کے ساتھ ساتھ جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کی بیواؤں اور معذور پنشنرز کو او آر او پی کا فائدہ دیا جائے گا۔

Related Articles