نتیش رانے نے آدتیہ ٹھاکرے کانارکو ٹیسٹ کرانے کی مانگ کی

ناگپور،دسمبر۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے نتیش رانے نے جمعرات کو شیو سینا کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے پر طنز کیا اور انھوں نے یہ بھی مانگ کی ہے کہ مسٹر ٹھاکرے کانارکو ٹیسٹ کرایا جائے۔ مسٹر رانے نے کہا کہ ہندوستان میں کئی سیاستداں ہیں، لیکن سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں صرف مسٹر آدتیہ ٹھاکرے کا ہی نام کیوں سامنے آیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ صرف وہ بلکہ آنجہانی بالی ووڈ اداکار کے فینس بھی شیو سینا کا نارکو ٹیسٹ کرانے کی مانگ کر رہے ہیں۔ مسٹر رانے آگے اس معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا کیونکہ اداکارہ ریا چکرورتی اور مسٹر ٹھاکرے کے درمیان 24بار فون پر بات چیت ہوئی تھی۔

Related Articles