مراکش کے سفیان کا والدہ کیساتھ رقص

دوحا ،دسمبر۔م راکش ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب، پہلی افریقن اور دوسری اسلامی ملک کی ٹیم بن گئی ہے۔پرتگال کے خلاف اس تاریخی فتح پر مراکشی کھلاڑی سفیان بوفالوالدہ کیساتھ گراؤنڈ میں جھومنے لگے۔ان مناظر نے دنیا بھر میں لوگوں کے دل جیت لیے، بعد میں سفیان نے والدہ کو عزت اور احترام کے ساتھ میدان سے رخصت کیا۔ دوسری جانب مراکش کے دیگر کھلاڑی گراؤنڈ میں اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے۔

Related Articles