’رش آور‘ کے چوتھے پارٹ پر کام جاری ہے، جیکی چن
جدہ،دسمبر۔مارشل آرٹ کے ہر دلعزیز اداکار جیکی چن نے کہا ہے کہ مشہور زمانہ فلم ’رش آور‘ کے چوتھے پارٹ پر کام جاری ہے۔جدہ میں جاری ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آج کل چوتھے پارٹ کے متعلق بات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت اسکرپٹ ٹھیک نہیں ہے لیکن میں ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے اس حوالے سے بات کروں گا۔خیال رہے کہ رش آور فلم کا پہلا پارٹ 1998 میں ریلیز ہوا تھا، اس نے 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔جیکی چن نے مزید کہا کہ میں نے کئی بار ہالی ووڈ جانے کے متعلق سوچا لیکن میری انگریزی اچھی نہیں تھی، میری ثقافت وہ نہیں تھی اس لیے میں کبھی ہالی ووڈ نہیں گیا۔