یوپی اسمبلی کا سرمائی اجلاس پیر سے

لکھنؤ:دسمبر۔اگرچہ یوپی اسمبلی کا سرمائی اجلاس دھماکہ خیز ہونے کے قومی امکانات ہیں باوجود اس کے اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا نے اتوار کو تمام پارٹیوں کے سیاسی لیڈران سے اسمبلی کی کاروائی میں تعاون کی اپیل کی۔اسمبلی اجلاس سے قبل آل پارٹی میٹنگ میں مہانا نے کہا کہ بات چیت و مثبت گفتگو سے پارلیمانی نظام میں جمہوریت کو تقویت ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوپی ملک کی سب سے بڑی اسمبلی ہے اور اس اسمبلی کی کاروائی ملک کی دیگر ریاستی اسمبلیوں کے لئے نظیر پیش کرتی ہے۔اسپیکر نے تمام پارٹیوں کے لیڈران سے اسمبلی کی کاروائی میں اپنا کردار ادا کرنے اور پارلیمانی ڈیکورم کے تحت صحت مند ماحول میں ڈبیٹ کرنی کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈران ماضی کی طرح اسمبلی کی بہتر کاروائی میں اپنا تعاون پیش کریں گے۔آل پارٹی میٹنگ کے دوران پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ نے تمام لیڈروں کو تیقن دیا کہ ریاستی حکومت ریاست میں ترقیاتی کاموں کو نیا مومنٹم دینے کے لئے پوری سنجیدگی سے کام کرے گی۔حکومت اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام مسائل پرمثبت ایکشن لینے کو کمر بستہ ہے۔

Related Articles