پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر مضبوط
سیریز چیلنجنگ ہوگی، انگلش کوچ، کوشش کریں گے جارحانہ کرکٹ کھیلیں
کراچی ،نومبر۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بہترین فاسٹ بولر ہیں، ان کے ساتھ پی ایس ایل میں کھیل چکا ہوں، شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ون ڈیورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کو شکست دینے کے لیے انگلینڈ کو اچھا کھیلنا ہوگا۔ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بہت اچھا ہے جو سینئرز اور جونیئرز پر مبنی ہے، ہمیں امید ہے اچھا مقابلہ ہو گا، مارک ووڈ انجری کے سبب پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، ان کی دوسرے ٹسیٹ میں دستیابی کے لییپرامید ہیں۔ پیر کو پنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں مضبوط ہے، سیریز چیلنج ہوگی۔ پاکستان کے پاس ماضی میں بہترین فاسٹ بولرز آئیہیں ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فْل ہاؤس کے سامنیکھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، کھلاڑی یہ چاہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں پہنچیں۔ پاکستان میں کرکٹ کے لیے بہت جذباتی شائقین ہیں، ہم بہترین کرکٹ کھیلنے کی امید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آکر خوشی محسوس کررہاہوں، پاکستان میں کئی سالوں سے کرکٹ نہیں ہوئی، پاکستان کی ایک جنریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتے نہیں دیکھا، پاکستان میں آئندہ چند ہفتے محظوظ ہو کر کرکٹ کھیلیں گے۔ مختلف کنڈیشنر میں خود کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو شکست دینے کے لیے انگلینڈ کو اچھا کھیلناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل ابوظبی میں بہترین کیمپ میں حصہ لیا، پاکستان میں آکر اچھا لگ رہا ہے، اچھی مہمان نوازی کی جا رہی ہے، آج پہلا پریکٹس سیشن کیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے اچھی پچ بننے کی امید کر رہے ہیں۔