چترکوٹ ضلع جیل بھیجے گئے عباس انصاری

چترکوٹ:نومبر۔پوروانچل کے مافیا ڈان مختار انصاری کے بڑے بیٹے عباس انصاری کو کل دیر رات نینی سے چترکوٹ ضلع جیل منتقل کردیا گیا۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے مختار انصاری کے خلاف درج منی لانڈرنگ کے معاملے میں ان کے بیٹے کو بھی گرفتار کیا تھا۔ عباس کی گرفتاری کے بعد13 دن کی حراست میں لےکر ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد ای ڈی نے عباس کو ضلع عدالت میں پیش کیا جہاں جج سنتوش رائے نے عباس کو 14دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ کل شام چار بجے نینی جیل میں عباس کو داخل کیا گیا لیکن سیکورٹی کے پیشی نظر دیر رات چترکوٹ منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ عباس کو کل دیر رات سخت سیکورٹی اور انتظامی عملے کے ساتھ جیل گاڑی سے چترکوٹ ضلع جیل لایا گیا۔قابل ذکر ہے کہ عباس کے والد مختار انصاری پہلے سے ہی باندہ ضلع جیل میں قید ہیں۔ اب پڑوسی ضلع کی جیل میں عباس کو قید کیا گیا ہے۔

 

Related Articles