ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں شرکت کا گرین سگنل مل گیا

میلبورن،نومبر۔نواک جوکووچ کو آسٹریلوی ویزا جاری کردیاگیا جس کے بعد ٹینس اسٹار اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شریک ہوں گے۔سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کووڈ ویکسی نیشن نہ لگوانے کی وجہ سے رواں برس آسٹریلین اوپن کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور ان کی غیر موجودگی میں اسپین کے رافیل نڈال نے آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔آسٹریلین اوپن چیمپئن رافیل نڈال نے نواک جوکووچ کو آسٹریلوی ویزا جاری ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔رافیل نڈال نے کہا کہ یہ ایک بہترین خبر ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں ٹینس اس وقت بہترین ہے، جب کورٹ میں بہترین کھلاڑی ہوں۔ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ راجر فیڈر اب ٹینس نہیں کھیل رہے ، میں نے انجریز کے باعث اہم ٹورنامنٹ مس کیے، نواک پچھلا آسٹریلین اوپن نہیں کھیلے اب یہ ماضی کا حصہ ہے، اچھی خبر یہ ہے کہ اب نواک کھیلیں گے، وائرس اب کنٹرول ہو چکا ہے تو پھر کیوں نہ سب کھیلیں لہٰذا میں خوش ہوں۔

Related Articles