الیکٹرک بائیکس سے لوگوں کی ورزش کی مقررہ سطح پوری نہیں ہوسکے گی

لندن ،اکتوبر ۔ ایک نئی ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرک بائیکس سے لوگوں کی ورزش کی مقررہ سطح پوری نہیں ہوسکے گی لیکن اس سے عمر رسیدہ لوگوں کی آمدورفت میں سہولت پیدا ہوجائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ای بائیک میں لوگوں کو جسمانی طاقت کی زیادہ ضرورت نہیں ہوگی، الیکٹرک بائیک موجودہ عام بائیک کی طرح ہی ہوگی، بس اس میں ایک موٹر لگی ہوگی اور جب لوگ اس اسٹارٹ کریں گے تو وہ چلنے لگے گی، اس سے بائیک کی سواری آسان ہوجائے گی اور طویل فاصلے تک سفر کرنا آسان ہوجائے گا۔ 2019کے دوران یورپی یونین کے ملکوں میں 3.4ملین ای بائیک فروخت ہوئی ہیں جبکہ 2006میں 98,000بائیک فروخت ہوئی تھیں۔ توقع ہے کہ 2030تک یہ تعداد 62 ملین ہوجائے گی۔ نئی اسٹڈی کیلئے جرمنی میں ماہرین نے ای بائیک استعمال کرنے والے 1,250 افراد کا عام سائکلیں استعمال کرنے والے 629 افراد کا موازنہ کیا اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ کیا یہ لوگ عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ہفتہ میں 150 منٹ کی ورزش کی حد پوری کرتے ہیں، اس پر ایک بائیک استعمال کرنے والے زیادہ بوڑھے، زیادہ وزن کے اور صحت کے زیادہ مسائل سے دوچار نظر آئے۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ عالمی ادارہ صحت کا معیار پورا کرنے والوں کی عام بائیکس چلانے والوں سے تعداد زیادہ تھی اور ان کا تناسب 35اور 22کا تھا، ای بائیک استعمال کرنے والے 50فیصد لوگ ورزش کا مقررہ وقت پورا کرسکے۔ عام سائیکل چلانے والوں کی دل کی دھڑکن بہت زیادہ تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھیں زیادہ محنت کرنا پڑی، ان کے دل کی دھڑکن 119فی منٹ تھی جبکہ ای بائیک چلانے والوں کی دل کی دھڑکن111 تھی اسٹڈی سے یہ بھی ظاہرہوا کہ ای بائیک چلانے والے عام سائیکل چلانے والوں کی نسبت 63فیصد زیادہ حادثات کرسکتے ہیں سائیکل استعمال کرنے والوں کی صحت پر اس کے زیادہ اثرات پڑنے کی توقع ہے۔

Related Articles