ملائم سنگھ کی آخری رسومات کل سیفئی میں اداکی جائیں گی: ایس پی
لکھنؤ، اکتوبر ۔اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاست کی اہم اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات منگل کو سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاوں ضلع اٹاوہ کے سیفئی میں ادا کی جائیں گی۔ایس پی کی جانب سے پیر کو مسٹر یادو کی موت کی سرکاری طور پر تصدیق کرتے ہوئے یہ معلومات دی گئیں۔ پارٹی نے ٹویٹ کیا، "محترم نیتا جی کا آج 10 اکتوبر 2022 کو صبح گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کا جسد خاکی سیفئی لایا جا رہا ہے۔ کل 11 اکتوبر 2022 کو سہ پہر 3 بجے سیفئی میں آخری رسومات اداکی جائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ طویل علالت کے بعد مسٹر یادو کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ مسٹر یادو کے انتقال پر تین روزہ سرکاری سوگ کا اظہار کرتے ہوئے اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ان کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔