ملک میں کورونا ریکوری شرح 77.09 فیصد
نئی دہلی، پورے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 68,584 کورونا متاثرین کے صحتیاب ہونے سے قومی اوسط ریکوری شرح 77.09 فیصد ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں 68,584 کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں جس سے اب تک کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر29,70,492 ہوگئی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے تک اگر کورونا ٹسٹ کی رفتار تیز رکھی جاتی ہے تو اس سے وائرس کے کیسز کے بارے میں جلد معلوم ہوگا جس سے متاثرین کو بر وقت حسب ضرورت آئیسولیشن اور اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ اس پالیسی کے سبب کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی بڑھتی ہے اور شرح اموات بھی کم ہوتی ہے۔
ریکوری شرح کے معاملے میں دہلی اور بہار سب سے آگے ہیں۔ قومی دار الحکومت اور بہار میں ریکوری شرح 88 فیصد ہے۔ علاوہ ازیں تملناڈو میں ریکوری شرح 86 فیصد، راجستھان میں 83 فیصد، ہریانہ میں 80 فیصد اور گجرات میں 81 فیصد ہے۔
علاوہ ازیں اڈیشہ میں ریکوری شرح 77 فیصد، مدھیہ پردیش میں 76 فیصد، آندھرا پردیش میں 76 فیصد، اترپردیش میں 75 فیصد، تلنگانہ میں 75 فیصد، مہاراشٹر میں 72 فیصد، کرناٹک میں 72 فیصد، کیرالا میں 71 فیصد، پنجاب میں 70 فیصد اور جھارکھنڈ میں 66 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 83,584 نئے کیسز کے سامنے آنے سے اب تک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 38,53,406 ہو گئی ہے۔ حالانکہ 02 ستمبر کو 68,584 متاثرین کے صحتیاب ہونے اور 1,043 مریضوں کی موت سے وائرس کے فعال کیسز میں 14,256 کا اضافہ ہوا ہے۔ پورے ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 8,15,538 فعال کیسز ہیں۔