کنگنا کے ریزرویشن سے متعلق ٹوئیٹ کا معاملہ : عدالت نے پولیس سے ایکشن رپورٹ پیش کرنے کو کہا
گروگرام ، ہریانہ میں گروگرام کی عدالت نے پولیس سے فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے ریزرویشن سے متعلق ٹوئیٹ کے حوالے سے آج 5 اکتوبر تک کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔
ٹوئیٹ کے سلسلے میں اداکارہ کے خلاف آل انڈیا بھیم آرمی کے بانی اور قومی صدر ستپال تنور نے 26 اگست کو گروگرام کے سیکٹر 37 پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ مسٹر تنور کے مطابق ، جب پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تو انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ہرجوت کور کی عدالت نے آج مسٹر تنور کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کو یہ حکم دیا۔
کنگنا نے یہ مبینہ متنازعہ ٹویٹ 23 اگست کو کیا تھا۔