راج بھون سے پہلے پولیس نے ایس پی کے پیدل مارچ کو روکا، دھرنے پر بیٹھے اکھلیش

لکھنؤ:ستمبر۔اترپردیش میں مہنگائی اور بے روزگار سمیت دیگر مسائل پر پیر کو اسمبلی تک پیدل مارچ کررہے سماج وادی پارٹی(ایس پی )صدر اکھلیش یادو سمیت پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی کو پولیس نے سیکورٹی وجوہات سے راج بھون سے پہلے روک دیا۔پیر سے شروع ہورہے اسمبلی کے مانسون سیشن میں شرکت کے لئے ایس پی اراکین اسمبلی اکھلیش کی قیادت میں پیدل مارچ کرتے ہوئے اسمبلی بھون جارہے تھے۔ تھوڑا آگے بڑھنے کے بعد پولیس نے بیریکیڈ لگا کر اکھلیش اور دیگر ایس پی اراکین کو راج بھون سے پہلے روک دیا۔ ایس پی ایم ایل اے ہاتھوں میں تختی لے کر احتجاج کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔ ایس پی دفتر سے کچھ دور آگے بڑھنے پر ہی انہیں روک دیا گیا۔پولیس افسران نے انہیں پیدل مارچ کرنے سے منع کیا۔ پولیس کے ذریعہ آگے نہ بڑھنے دینے پر اکھلیش سمیت سبھی ایس پی اراکین سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔

 

Related Articles