ماں بننے کے بعد اپنا فلمی کیریئر ترک کر دونگی، امریکی اداکارہ سلینا گومز
نیویارک،اگست۔امریکی اداکارہ، گلوکارہ اور گیت نگار سلینا گومز نے کہا ہے کہ وہ ماں بننے کے لیے اپنا فلمی کیریئر چھوڑ دیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام چیزوں سے تھک گئی ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ شادی کریں اور ماں بنیں۔ دس برس کی عمر میں 2002 میں چلڈرن ٹیلی ویڑن سیریز سے کیریئر شروع کرنے والی 30 سالہ اداکارہ نے ان خیالات کا اظہار ویڈیو پوڈ کاسٹ کے گیونگ بیک جنریشن کے جمعہ کو پیش کی جانے والی قسط کے موقع پر انٹرویو کے دوران کیا۔انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماں بننے کے بعد اپنا کیریئر ترک کردینگی اور اپنی زندگی کو فلاحی کاموں کے لیے وقف کردینگی۔یاد رہے کہ ان کا یہ بیان ان افواہوں کے دوران سامنے آیا جس کے مطابق انکی ان دنوں اطالوی نڑاد کینیڈین فلم پروڈیوسر آندرے ارولینو کے ساتھ رومانی ملاقاتیں جاری ہیں۔