مسافروں سے بھری بس نرمدا ندی میں گری،بڑے حادثے کا خدشہ

دھار،جولائی ۔مدھیہ پردیش کے دھار اور کھرگون ضلع کے سرحدی کھل گھاٹ واقع نرمدا ندی کے پل پر آج مسافروں سے بھری بس ندی میں گر گئی۔اندور ڈیویژنل کمشنر پون شرما نے دونوں ضلعوں کے کلیکٹروں کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ہے۔اس دوران کھرگون ضلع کے کھل گھاٹ ،دھار ضلع کے دھامنود اور مضافات کے دیگر مقامات کی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ کام کےلئے پہنچ گئی ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق اب تک صرف دو مسافروں کو باہر نکالا جا سکا ہے۔

Related Articles