اڈیشہ میں سڑک حادثہ میں تین ہلاک، وزیر اعلیٰ نے امداد کا اعلان کیا
بھونیشور، جولائی ۔اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے منگل کو بارابہلی چوک کے قریب بولانگیر-سونپور روڈ پر سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے تین لوگوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ قومی شاہراہ (این ایچ -57) پر بارابہلی چوک کے قریب منگل کو ایک تیز رفتار کار نے ایک آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مسٹر پٹنائک نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کیا اور سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا اور حکام کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمیوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسی دوران آج ایک اور حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ غزہ خوردہ کے قریب نیشنل ہائی وے-16 پر گنجام ضلع کے بھونیشور سے بگوڈا جانے والے ٹرک اور بس کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔