ویرات کوہلی اپنا کھیل بہتر کرنے کی تلاش میں ہے، رکی پونٹنگ
سڈنی،جون۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں نے ویرات کوہلی کی فارم میں کمی کی مختلف وجوہات بتائی،مگر میرا تجربہ کہتا ہے کہ کوہلی جسمانی یا ذہنی طور پر تھکا ہوا نہیں ہے، وہ اپنا کھیل بہتر کرنے کی تلاش میں ہے مگر اسے یہ احساس کرنا ہوگا کہ اس میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کوہلی جسمانی طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کا دماغ اس سے متفق نہیں ہے، اس طرح کی صورتحال سے ہر کرکٹر گزرتا ہے مگر میں کوہلی کی جلد فارم میں واپسی کے بارے میں پراعتماد ہوں۔