بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون فحش انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں؟
ممبئی،مئی۔ سنی لیون، جن کا اصل نام کرن جیت کور ووہرا ہے، بالی ووڈ میں کامیابی سے اپنے قدم جما چکی ہیں، تاہم یہاں تک پہنچنے کے لیے انہوں نے طویل سفر طے کیا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گزشتہ دنوں اپنی 41ویں سالگرہ منانے والی سنی لیون کینیڈا میں پیدا ہوئیں اورابتدائی طور پر فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو کر شہرت پائی۔ فحش فلم انڈسٹری میں جانے سے قبل سنی لیون ایک بیکری پر بھی ملازمت کرتی رہی تھیں۔ اس کے بعد41سالہ سنی لیون نے ’entertainment Vivid ‘ کے ساتھ تین سالہ معاہدے پر دستخط کیے اور فلم نگری میں قدم رکھ دیا۔ انہوں نے فلم ’دی گرل نیکسٹ ڈور‘ سے مین سٹریم فلمی کیریئر کی ابتداء کی اور پھر اپنا سٹوڈیو ’سن لسٹ پکچرز‘ بھی بنا لیا۔ بالی ووڈ میں انہوں نے 2012ء میں کامیاب فلم ’جسم 2‘ سے اپنے کیریئر کی شروعات کیں اور اب تک راگنی ایم ایم ایس 2سمیت کئی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں۔