ابھیشیک بچن کی شخصیت کے بارے میں دلچسپ باتیں

ممبئی،اپریل ۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی شخصیت کے بارے میں کچھ دلچسپ تفصیلات بتاکر مداحوں کو حیران کردیا۔میڈیا کی ایک رپورٹ کے طابق، ابھیشیک بچن کا کہنا کہ اْنہیں کئی بار ایسی صورتحال میں جہاں اجنبیوں کی موجودگی ہو، ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں اور ایسے میں ان کی اہلیہ، اداکارہ ایشوریہ رائے مدد کرتی ہیں۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ ’وہ کبھی بھی ایسے سیٹ پر نہیں گئے جو ناخوشگوار رہا ہو، کیونکہ جانتے ہیں کہ جہاں ماحول مثبت نہ ہو وہ صحیح طریقے سے پرفارم نہیں کر پائیں گے‘۔اس بات پر ان سے سوال کیا گیا کہ’ کیا وہ ہوش میں ہیں؟‘اْنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’وہ ہوش میں ہیں، لوگ ان پر ہنستے ہیں‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ہم آج ایک ہوٹل میں بیٹھے ہیں، اپنا پریس ٹور کر رہے ہیں، اگر یہاں کوئی ایسا نہیں ہوتا جو ان کی لابی سے اندر آنے میں مدد نہیں کرتا تو وہ اندر نہیں آئیں گے‘۔اْنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’وہ کسی بھی جگہ اکیلے داخل ہونے سے ڈرتے ہیں، اْنہیں اپنے اردگرد کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی رہنمائی کر سکے‘۔ابھیشیک بچن نے مزید کہاکہ’ان کی کچھ انوکھی باتیں ہیں، جیسے کہ اگر وہ باہر ہیں اور ان کی بیوی شام کو اْنہیں یہ پوچھنے کے لیے فون کرے گی کہ آپ کا دن کیسا رہا؟ بالکل ویسے ہی جیسے عام میاں بیوی کی گفتگو ہوتی ہے‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ایشوریہ ان سے پوچھتی ہیں کہ آپ نے کھانا کھا لیا؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ نہیں کھایا‘پھر وہ یہ پوچھتی ہیں کہ آپ نے کیا کھانا ہے اور اس کے بعد وہ روم سروس کو کال کرکے آرڈر کرتی ہیں‘۔اْنہوں نے بتایا کہ’وہ خود سے روم سروس کو کال بھی نہیں کرسکتے، ایشوریہ کو ہی روم سروس کو کال کرنی پڑتی ہے ورنہ ایشوریہ کو پتا ہے کہ وہ کھانا نہیں کھائیں گے‘۔ابھیشیک بچن نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’وہ کسی اجنبی سے فون پر بات نہیں کرسکتے‘۔

Related Articles