کووڈ ویکسینیشن میں 185.90 کروڑ ویکسین لگیں
نئی دہلی، اپریل، قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 185.90 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 185 کروڑ 90 لاکھ 68 ہزار 616 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 796 نئے مریض سامنے آئے ہیں اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 10 ہزار 889 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.03 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.20 فیصد ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 946 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ چار ہزار 329 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.76 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ چھ ہزار 251 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 79 کروڑ 45 لاکھ 25 ہزار 202 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔