روس کی فٹبال عالمی کپ 2022 میں شرکت ناممکن
لوزان،مارچ۔روس کی فٹبال عالمی کپ 2022 میں شرکت ناممکن ہوگئی۔ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے فیفا کی جانب عائد معطلی کے خلاف روس کی درخواست مسترد کردی۔ اعلامیہ کے مطابق فیصلے کے تحت روسی ملکی فٹ بال ٹیم اور کلبز ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔ اس طرح روسی ٹیم فٹبال 24مارچ کو ہوم گرائونڈز پر پولینڈ کے خلاف ورلڈکپ کوالیفائنگ پلے آف نہیں کھیل سکے گی۔ عالمی عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے اگلے برس تک کی کوئی نہیں تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ فٹبال ورلڈکپ رواں برس قطر میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ فیفا اور یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے یوکرین پر قبضے کے بعد متفقہ طور پر روسی فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا تھا۔