شاہ رخ خان کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار؟

 گوری خان نے کچھ وقت کیلئے علیحدگی کا اشارہ دیدیا

ممبئی ،مارچ۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی اہلیہ نے شادی شدہ زندگی کے بارے میں تہلکہ خیز بیان داغ دیا اور کچھ وقت کے لیے شوہر سے علیحدگی کا اشارہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق گوری خان نے شو ’کافی ود کرن ‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ شاید ہم نے شادی کے بارے میں فیصلہ جلدی کرلیا لہٰذا میں نے بریک لے لی ، وہ میرے بارے کچھ زیادہ ہی محتاط رویہ رکھتا ہے اور یہ میں اس صورتحال کو کنٹرول نہیں کرسکتی۔انھوں نے مزید کہا کہ ’’انہیں بھی جگہ اور وقت چاہیے ،کئی مرتبہ پہلے بھی ایسا کرچکی ہیں لیکن پھر بعد میں واپس آگئیں”۔یاد رہے کہ اداکار شارخ خان کی شادی گوری خان سے 25اکتوبر 1991ء میں ہوئی تھی ان کے تین بچے 2بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

 

 

Related Articles