عدالت نے بی ایم سی کو امیتابھ بچن کے بنگلے کی زمین کا حصہ لینے سے روک دیا
ممبئی، فروری ۔ بمبئی ہائی کورٹ نے بِرہن ممبئی (بی ایم سی) کو سپر اسٹار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی ملکیت والے پرتیکشا بنگلے میں سڑک کی توسیع کے کام کے لیے کوئی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔بی ایم سی سے موصولہ ایک نوٹس نے عدالت میں چیلنج دیا تھا جس پر شنوائی کرتے ہوئے عدالت نے بدھ کے روز یہ حکم دیا۔ عدالت نے حالانکہ انھیں دو ہفتے کے اندر میونسپل کارپوریشن میں بچن خاندان کو اپنا موقف رکھنے کی اجازت دی ہے۔ عدالت بچن خاندان کی جانب سے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد چھ ہفتوں کے بعد سماعت کرے گی اور فیصلہ کرے گی۔ ایک بار فیصلہ آنے کے بعد، عرضی گذاروں کے خلاف تین ہفتوں تک کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جائے گی۔عدالت نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بچن خاندان کے وکلاء کی ذاتی سماعت بھی کی جا سکتی ہے۔