سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت مستحکم
نئی دہلی، سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت مستحکم ہے اور ان کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
آرمی کے آر آر اسپتال کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری بلیٹن میں کہا گیا کہ مسٹر مکھرجی کی حالت میں صبح کوئی تبدیلی نہیں دکھائی دی ۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ وہ اب بھی لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں ۔ مسٹر مکھرجی کے دماغ کی سرجری کی گئی ہے۔