انگلش کرکٹر نے مداح کے گنجے سر پر ہی آٹوگراف دے دیا
لندن،جنوری۔انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ نے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران مداح کی خواہش انوکھے انداز میں پوری کی جس پر شائقینِ کرکٹ بھی خوب محظوظ ہوئے۔ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوران جیک سے مداح نے آٹوگراف لینیکے لیے انہیں پین تھمایا تو انہوں نے مداح کے گنجے سر پر ہی آٹوگراف دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیک لیچ گراؤنڈ میں باؤنڈری کے قریب موجود ہیں اور فیلڈنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں کہ اچانک وہ مداح کی طرف بڑھے۔ کرکٹر اپنے مداح کے پاس جاتے ہیں اور اْس کے گنجے سر پر اپنا دستخط کرکے انوکھا آٹوگراف دیتے ہیں۔اسپنر جیک لیچ کا یہ انداز گراؤنڈ میں لائیو دِکھایا گیا تھا جس کے بعد پورا میدان تالیوں سے گونج اٹھا تھا۔