بابر اعظم کو بنگلہ دیش میں ورلڈ کپ کی فارم جاری رکھنے کی امید،آصف علی اور عماد ٹیم سے باہر

ڈھاکہ، نومبر ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کو فراموش کرکے بنگلہ دیش میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی فارم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔ بابر نے جمعرات کو میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل کہا، “ ورلڈ کپ اب ماضی کی بات ہے۔ ہمیں اب اس سے آگے بڑھنے اور مستقبل کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔ یقیناً ورلڈ کپ میں ہارنا مایوس کن تھا اور پوری ٹیم کو دھچکہ لگا تھا ۔ہم نے اپنی غلطیوں پر بات کی ہے اور پوری ٹیم پراعتماد ہے اور ہمیں خود پر پورا بھروسہ ہے۔ میں نے ورلڈ کپ سے ملنے والی فارم کو نہ توڑنے کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کی۔ میرے خیال میں یہ وہ وقت ہے جب ہمیں اپنے کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ , واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے دورہ بنگلہ دیش کا آغاز جمعہ کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی۔ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 20 اور 22 کو کھیلا جائے گا۔ پوری ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں چٹاگاوں روانہ ہوں گی، جہاں پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیمیں ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں واپس آئیں گی، جہاں چار دسمبر سے میچ شروع ہوگا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی بہت تجربہ کار ہیں اور ان چیزوں کو سمجھتے ہیں کہ ہمیں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کو بھول کر آگے بڑھنا ہے۔ بابر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ پاکستان اپنی بینچ کی طاقت کو جانچنے کے لیے مختلف تبدیلی کرے گا، لیکن پہلی پسند کے سبھی کھلاڑیوں کو آرام نہیں دیا جائے گا۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آصف علی اور عماد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ د

Related Articles