معروف گلوکارہ کا خود کے ساتھ 17 برس کی عمر میں ہونے والی جنسی زیادتی کا انکشاف

لندن،ستمبر۔معروف برطانوی گلوکارہ سوفی ایلس بیکسٹر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا شرمناک انکشاف کر دیا۔ دی سن کے مطابق 42سالہ گلوکارہ نے کہا ہے کہ اسے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب اس کی عمر محض 17سال تھی۔ اس کے ساتھ یہ بربریت ایک 29سالہ گٹارسٹ نے کی تھی۔ سوفی نے بتایا کہ ’’جب اس نے مجھ پر جنسی حملہ کیا تو میں اسے منع کرتی رہی لیکن اس نے مجھے اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔اس گٹارسٹ کا نام جم تھا۔‘‘گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’اس حملے کے بعد میں خود کو ہی کوستی رہی، خود کو ہی احمق سمجھتی رہی اور شرمندہ ہوتی رہی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں اس کے فلیٹ پر گئی تھی، چنانچہ مجھے یہ سوچ کر احساس جرم ہوتا تھا کہ میں اس کے فلیٹ پر گئی ہی کیوں تھی۔‘‘ سوفی کا کہنا ہے کہ ’’میں اس وقت اے لیول ہسٹری سٹوڈنٹ تھی۔ میں اس گٹارسٹ سے ایک کنسرٹ میں ملی تھی اور اس نے مجھے اپنی سٹڈی بکس دکھانے کے لیے فلیٹ پر مدعو کیا تھا۔میں اپنی آپ بیتی لکھ رہی ہوں جو بہت جلد شائع ہو جائے گی۔ اس کتاب میں میں نے اپنے ساتھ ہونے والی اس بربریت کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ ‘‘

Related Articles