پراپرٹی ڈیلر کے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے ہو:مایاوتی

لکھنؤ:ستمبر۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے گورکھپور میں پولیس کی پٹائی سے مارگئے تاجر کے معاملے کی جانچ مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔محترمہ مایاتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا یوپی وزیر اعلی کے آبائی ضلع گورکھپور کی پولیس کے ذریعہ تین تاجروں کے ساتھ ہوٹل میں بربریت و اس میں سے ایک کی موت کے سردست خاطی پولیس اہلکار کو بچانے کے لئے معاملے کو دبانے کی کوشش ناموزوں ہے۔واقعہ کی سنگینی و کنبے کی حالت کو دیکھتے ہوئے معاملے کی سی بی آئی جانچ ضروری ہے۔انہوں نے کہا”ملزم پولیس اہلکار کے خلاف پہلے قتل کا مقدمہ درج نہیں کرنا لیکن پھر عوام اشتعال کی وجہ سے مقدمہ درج ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کرنا حکومت کی پالیسی اور نیت دونوں پر سخت سوال کھڑے کرتا ہے۔بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ حکومت متاثر کے کنبے کو انصاف،مناسب مالی مدد و سرکاری نوکری دے۔

Related Articles