ملک میں 201 دن کے بعد کورونا کے نئے کیس 20 ہزار سے کم

نئی دہلی، ستمبر۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18795 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ، جو کہ انفیکشن کے یومیہ معاملات کے لحاظ سے 201 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ اسی دوران پیر کو ملک میں ایک کروڑ دو لاکھ 22 ہزار 525 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 87 کروڑ 7 لاکھ 8 ہزار 636 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18795 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 57 ہزار 481 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 26030 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے لوگوں کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 58 ہزار دو ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 7414 کم ہو کر دو لاکھ 92 ہزار 206 ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 179 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اموات کی تعداد بڑھ کر 447373 ہوگئی ہے۔ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.81 فیصد ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.87 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں میں 6122 ایکٹو کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ان کی تعداد 157733 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں 17763 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 4459193 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 58 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 24661 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں ، فعال معاملات 32 کم ہوکر 41396 رہ گئے ہیں ، جبکہ مزید 32 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 138902 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6364027 ہوگئی ہے۔قومی دارالحکومت میں آٹھ فعال کیسوں میں کمی آنے سے ان کی کل تعداد 366 رہ گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1413295 ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے 25085 افراد اپنی جانیں گنوائیں۔کرناٹک میں کورونا کے 409 فعال کیسوں کی کمی کے سبب ان کی کل تعداد 12833 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 20 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 37746 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2923320 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ تمل ناڈو میں فعال معاملات 24 کم ہوکر 17261 رہ گئے ہیں اور 19 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ اموات 35509 ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اب تک 2606153 مریض انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 566 ایکٹو کیسز میں کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہوکر 12482 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2020835 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 6 افراد کی موت کی وجہ سے کل اموات 14142 ہو گئی ہیں۔ تلنگانہ میں فعال معاملات کم ہوکر 4585 پر آگئے ہیں ، جبکہ اب تک یہاں 3914 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں 656785 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا ایکٹو کیسز 7584 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مزید 15 افراد کی موت کے سبب تعداد اموات بڑھ کر 18751 ہو گئی ہے اور اب تک 1540530 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے 282 فعال کیس رہ گئے ہیں۔ وہیں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 991423 ہو گئی ہے۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد 13564 ہے۔پنجاب میں فعال معاملات دو بڑھ کر 284 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5584747 ہو گئی ہے جبکہ ایک اور مریض کی موت کی وجہ سے ، اموات کی تعداد 16507 ہو گئی ہے۔گجرات میں فعال معاملات 142 رہ گئے ہیں اور اب تک 815648 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10082 ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں فعال معاملات 358 تک بڑھ کر 15843 ہو گئے ہیں اور کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 74394 ہو گئی ہے ، جبکہ مزید سات مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 302 ہو گئی ہے۔بہار میں کورونا کے فعال معاملات 57 رہ گئے ہیں اور اب تک 716230 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ، کوئی بھی مریض کورونا انفیکشن کی وجہ سے فوت نہیں ہوا اور مرنے والوں کی تعداد 9660 پر برقرار ہے۔

Related Articles