متاثرہ افراد کے مقابلہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

نئی دہلی ،ستمبر .ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نیشب و فراز کے درمیان اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے فعال کیسز کی شرح میں مسلسل کمی نظر آنے لگی ہے۔دریں اثنا منگل کو ملک میں 75 لاکھ 57 ہزار 529 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی ، مجموعی طور ملک میں اب تک 82 کروڑ 65 لاکھ 15 ہزار 754 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 26،964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 31 ہزار 498 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا ، 34،167 مریضوں کی صحت یابی کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 83 ہزار 741 ہو چکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 7586 سے گھٹ کر تین لاکھ ایک ہزار 989 رہ گئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران مزید 383 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،45،768 ہوگئی ہے۔ملک میں مہلک وبا سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.77 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 0.90 جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔

 

Related Articles