دفاع اور ترقی ایک دوسرے کی معاون : راج ناتھ

جالور، ستمبر, وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ’ایک بھارت شسکت بھارت‘ کا نعرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع اور ترقی ایک دوسرے کی معاون ہیں۔ ضلع جالور میں ہند۔ پاک سرحد سے 40 کلومیٹر پہلے ہائی وے پر جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ کے لئے ایک فضائی پٹی کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ جس طرح قومی شاہراہ کو دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاہے اس سے دفاع اور ترقی ایک دوسرے کے معاون بن چکے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ دفاع پر خرچ کرنے سے ترقی رک جاتی ہے ، لیکن شاہراہوں پر ہنگامی لینڈنگ کے نئے تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ دفاع پر خرچ کرنے سے ترقی نہیں رکتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ہائی وے پر لینڈنگ کی سہولت سے فوج مضبوط ہو ئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہیں ترقی کا معیار بن چکی ہیں۔ یہ بہت سے لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کرتا ہے۔ روڈ بارڈر آرگنائزیشن کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تنظیم نے لداخ میں 19 ہزار تین سو فٹ کی بلندی پر سڑک بنانے کا شاندار کام کیا ہے۔ہتھیاروں کی درآمد اور دیگر جنگی سازوسامان پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ بھارت اب اس معاملے میں دوسرے ممالک پر انحصار نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ’میک ان انڈیا‘ کو منظم کرنے سے دفاع کے معاملے میں خود انحصاری بھی پیدا ہو گی۔

Related Articles