کورونا کےایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.23 فیصد
نئی دہلی ، 4 ستمبر, ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 ہزار سے زائد نئے کیسزسامنےآئے ہیں اور اس دوران ایکٹوکیسز کی شرح بڑھ کر 1.23 فیصد ہوگئی ہے۔ملک میں جمعہ کے روز 58 لاکھ 85 ہزار 687 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 67 کروڑ 72 لاکھ 11 ہزار 205 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42،618 نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 29 لاکھ 45 ہزار 907 ہو گئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 385 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 21 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔اس دوران ایکٹو کیسز 5،903 بڑھ کر تین لاکھ 99 ہزار 778 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران 366 مریضوں کی موت ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،05،681 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.23 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شفایابی کی شرح 97.43 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 139 کم ہوکر 53،999 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 4360 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 62،86،345 ہوگئی ہے ، جبکہ 92 مریضوں کی موت کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،37،643 ہوگئی ہے۔قومی دارالحکومت میں کورونا کےایکٹوکیسز 18 بڑھ کر 362 ہو گئے ہیں، جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1412430 ہو گئی اوراب تک اس وبا کی وجہ سے 25082 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔کیرالہ میں ایکٹو کیسز 6253 بڑھ کر 246989 ہو گئے ہیں اور 22938 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3883186 ہو گئی ہے جبکہ مزید 131 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21280 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 26 کم ہو کر 18430 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 19 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37380 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2897254 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔تمل ناڈو میں ایکٹوکیسز کی تعداد 108 کم ہو کر 16478 رہ گئی ہے اور 20 مریضوں کی موت ہونے سے مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 34961 ہو گئی ہیں ۔ ریاست میں اب تک 2568161 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں 220 ایکٹو کیسز کم ہو کر 14922 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1989391 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس وبا کی وجہ سے 13887 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 40 کم ہو کر 8694 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر 18483 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1523487 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 5736 رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3880 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں 649391 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 381 رہ گئے ہیں۔ وہیں 990628 لوگ کورونا سے نجات پا چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13556 ہو گئی ہے ۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 351 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 583957 ہو گئی ہے جبکہ 16437 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 149 رہ گئے ہیں اور اب تک 815230 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 10082 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔بہار میں کورونا کے 80 کیسز رہ گئے ہیں اور اب تک 716000 لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے جبکہ اب تک 9654 افراد کی موت ہوچکی ہے۔