ایمیزون کا کرسمس شاپنگ اسٹور

نئی دہلی، دسمبر۔آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون ڈاٹ ان نے کرسمس اسٹور کا آغاز کیا ہے، جہاں سجاوٹ سے لے کر تحائف تک سب کچھ موجود ہے۔کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ خصوصی طور پر تیار کردہ کرسمس اسٹور کو اپنے اور اپنے قریبی عزیزوں کے لیے تحائف خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسٹور میں کرسمس کی سجاوٹ، گفٹ سیٹس، پارٹی کے لوازمات، اسمارٹ فونز، الیکٹرانکس، گروسری اور گھریلو اشیاء، گھر کی سجاوٹ، الیکٹرانکس لوازمات، ایمیزون ڈیوائسز، فیشن خوبصورتی کے لوازمات کے لیے زبردست سودے اور پیشکشیں ہیں۔ اسٹور 25 دسمبر 2022 تک لائیو ہے۔ایمیزون ڈاٹ ان پر خصوصی طور پر تیار کردہ کرسمس اسٹور تمام ضروریات کے لیے آپ کی ون اسٹاپ منزل ہے۔ آپ مشہور برانڈز جیسے ہمالیہ، دی ہول ٹروتھ، فیریرو روچر، ہرشی، کیوبز، بیکرز ڈوزن، بیوزیلا سام سنگ، ون پلس، سونی، فاسٹراک، جی آئی وی اے، ہیپیلو، ریڈمی، بوروسیل، بجاج وغیرہ سے خریداری کر سکتے ہیں۔

 

Related Articles