ورلڈکپ جیتنا، آسٹریلیا کو ان کے ملک میں ہرانا ہدف، مکی آرتھر

کراچی،مئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 جیتنا ہمارا ہدف ہے۔ پاکستان کو بھارت کے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جتوانا پہلا ہدف ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستانی ٹیم کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔ مکی آرتھر نے نوجوان بیٹر محمد حارث اور صائم ایوب کی صلاحیتوں پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں متحرک اور ناقابل یقین ٹیلنٹ ہیں۔

Related Articles