شرد پوار نے این سی پی سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا

ممبئی مئی۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدرشرد پوار نے آج یہاں اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا جسکے بعد ریاست بھر میں پارٹی کارکنوں نے احتجاج کرکے ان سے استعفعی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ان کی سوانح عمری لوک ماجھے سنگتی ، جس میں ان کے سیاسی کیریئر کے تعلق سے مختلف انکشافات کئے گیے ہیں کے رسم اجراء کے بعد انہوں نے یہ اعلان کیا۔انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ ’’میں این سی پی کے قومی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، لیکن وہ سیاست میں سرگرم رہنگے نیز انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ابھی تک اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ شرد پوار کی جگہ پارٹی سربراہ کون ہوگا۔پوار کے این سی پی کے اعلیٰ عہدہ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے فوراً بعد، پارٹی دفتر میں رضاکاروں نے زبردست احتجاج دیکھا گیا جس میں ان سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پارٹی کے سینئر لیڈر پوار کے فیصلے سے قائل نظر نہیں آئے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی کہ وہ اپنا استعفی واپس لیں این سی پی کے کارکنان کہہ رہے ہیں کہ جب تک شرد پوار اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتے وہ مقام احتجاج سے باہر نہیں جائیں گے۔

Related Articles