دھنکھر نے عید الفطر کی مبارکباد دی

نئی دہلی، اپریل۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے عید الفطر پر قوم کو مبارکباد دی ہے عیدالفطر کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر دھنکھر نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر منایا جانے والا عید الفطر کا تہوار ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا ایک اچھا موقع ہے سب مل کر اسے بڑی خوشی اور جوش و خروش سے مناتے ہیں۔انہوں نے کہا، "عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر میں اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آئیے ہم اس تہوار میں شامل ہمدردی، سخاوت اور بھائی چارے کی انسانی اقدار کو محسوس کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہد کریں۔

Related Articles