’جوان‘ کے سیٹ سے دیپیکا اور شاہ رخ کی تصویریں لیک

ممبئی،اپریل ۔بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اور اداکارہ دیپیکا پادوکون کی کچھ تصویریں فلم جوان کے سیٹ سے لیک ہو گئی ہے۔شاہ رخ خان بہت جلد فلم جوان میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پادوکون نظر آنے والی ہیں۔ فلم جوان کے سیٹ سے دیپیکا پادوکون اور شاہ رخ خان کی کچھ تصویریں لیک ہوئی ہیں، جس میں دونوں ایک بار پھر سے خاص اور الگ انداز دیکھنے کو مل رہاہے۔دیپیکا پادوکون اور شاہ رخ خان کی تصویرروں کو شاہ رخ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس تصویر میں دونوں فنکاروں کو ایک جیسے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں دیپیکا پادوکون اور شاہ رخ خان نے وائٹ شرٹ کے ساتھ بلیک پینٹ پہنی ہوئی ہے، ساتھ ہی ہاتھ میں لال کلر کا کوٹ پکڑا ہوا ہے اور گلے میں ڈالا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر دیپیکا پادوکون اور شاہ رخ خان کی یہ تصویریں وائرل ہو رہی ہے۔ فلم جوان میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پادوکون کے علاوہ نین تارا، وجے سیتوپتی، مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم جوان 2جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

Related Articles