دھامی نے اوہ ریڈیو اور ڈریمرس کی ہل یاترا میں منتخب بچوں کے ساتھ بات کی

دہرادون، اپریل۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ مکھیا سیوک سدن میں ’ہل کی بات‘یوتھ بات چیت‘ پروگرام میں اسکولی طلباء سے بات چیت کی۔پروگرام میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے اتراکھنڈ کی لوک روایت اور ثقافت پر مبنی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ا سکول کے بچوں کی طرف سے تقریر اور کویتا بھی پیش کی گیا۔ اس موقع پر بچوں نے وزیر اعلیٰ سے بات چیت بھی کی۔مسٹر دھامی نے”ہل کی بات، یوا سنواد‘پروگرام میں آنے والے تمام طلباء اور نوجوانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں اتراکھنڈ تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو دیو بھومی اتراکھنڈ سے خاص لگاؤ ہے۔ وزیر اعظم کے 9 سالہ دور میں انہوں نے اتراکھنڈ کے لیے لاکھوں کروڑ روپے کے کاموں کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ آج مسٹر مودی کی قیادت میں ملک ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2025 تک اتراکھنڈ کو ملک کی سرکردہ ریاستوں کے زمرے میں لانے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 2025 تک دیو بھومی اتراکھنڈ کو منشیات سے پاک بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کے امتحانات میں مکمل شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ریاست میں نقل کے خلاف سخت قانون نافذ کیا گیا ہے اور امتحانات میں دھاندلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اور 90 سے زائد لوگوں کو جیل بھیجا گیا ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں جس بھی شعبے کا انتخاب کریں،اس میں پوری لگن سے کام کریں۔ اگر ہم کوئی بھی کام پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے کریں تو اس میں کامیابی ضرور ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے کام کے لیے جس بھی شعبے کا انتخاب کریں، اس میں لیڈر کے کردار میں رہیں۔وزیر اعلیٰ سے اس موقع پر اسکول کے طلباء نے بات چیت بھی کی۔ وکاس نگر کی ونشیکا نے پوچھا کہ والدین کو کیسے سمجھایا جائے کہ ہم اپنے کیریئر میں کیا کرنا چاہتے ہیں،جس سے اپنی رضامندی دے دیں۔ اس پر مسٹر دھامی نے کہا کہ آپ جو بھی کام کریں، اسے کچھ بننے کے لیے نہ کریں، بلکہ زندگی میں کوئی قابل تعریف کام کریں۔ آپ اپنے والدین کو اس طرح سمجھا سکتے ہیں کہ میں اپنے کیرئیر کے لیے جس بھی شعبے کا انتخاب کروں گی اس میں پوری کوشش کروں گی۔

Related Articles