فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جنگ کے لیے تیار ہے: خالد مشعل

عمان،اپریل۔اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کی جنگ کے لیے تیار ہے۔جمعرات کواردن کے شہر الرصیفہ میں ایک عوامی اجتماع سیویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یروشلم اور مغربی کنارے نے بہادرانہ مزاحمتی کارروائیوں سے قابض ریاست کو حیران کر دیاانہوں نے کہا کہ قابض ریاست نے رمضان کے آخری عشرے کے دروران یہودی آاباد کاروں کے دھاوے اس لیے روکے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ جنگ کا عنوان یروشلم اور الاقصیٰ ہو۔انہوں نیکہا کہ قابض حکومت فلسطینی قوم کی مزاحمت کو روکنے کے لیے مسجد اقصیٰ کو بہ تدریج یہودیانے اور دھوکہ دہی کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر خاموشی سے الاقصیٰ کو یہودیانے کی کوشش کر رہی ہے۔خالد مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں مزاحمت موجود ہے اور اس کا ہاتھ محرک پر ہے، فلسطینی مزاحمت کے رہ نماؤں کو قتل کرنے کی صہیونی سازش پر تنبیہ کرتے ہوئیانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے سامنے محاذوں پر کھلا پن دشمن کے لیے ایک صدمہ تھا جس کا اسے اندازہ بھی نہیں تھا۔انہوں نے توجہ دلائی کہ مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مکانی تقسیم مسلط کرنے کی قابض ریاست کا منصوبہ مزاحمتی کارروائیوں کی وجہ سے ناکام ہوا ہے۔ اسرائیل ابھی اس سازش کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

Related Articles