ہمپشائر میں ریلوے لائن کے قریب زمانہ جنگ کا بغیر پھٹا بم ملا

لندن ،دسمبر۔ ہمپشائر میں ریلوے لائن کے قریب سے زمانہ جنگ کا ایک بغیر پھٹا بم ملا، جس کی وجہ سے ٹرین سروسز میں خلل پڑا۔ نیٹلی میں کنسٹرکشن سائٹ پر بم ملنے کی رپورٹس کے بعد مقامی وقت 10:00جی ایم ٹی پرپولیس کو طلب کیا گیا۔ سائوتھ ویسٹرن ریلوے (ایس ڈبلیو آر) نے سائوتھمپٹن کے قریب شولنگ اور نیٹلی کے درمیان تمام لائنیں بند کر دی تھیں لیکن بعد میں ان لائنز کو کھول دیا گیا تھا۔ ڈسپوزل ماہرین نے کنٹرول دھماکے کے ذریعے اس ڈیوائس کو تباہ کر دیا۔ یہ بم ریل لائن سے 20 میٹر (65 فٹ) دور ملا تھا۔ ایس ڈبلیو آر نے متنبہ کیا کہ سروسز بحال کر دی گئی ہیں لیکن کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔ ہمپشائر کانسٹیبلری نے کہا کہ آفیسرز نے بم سے نمٹنے کی کارروائی کے دوران سڑک کو بند کر کے اس جگہ پر 100 میٹر (328 فٹ) کا گھیرائو کیا تھا۔

Related Articles