جموں وکشمیر نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کئے ہیں: منوج سنہا

سری نگر، اپریل۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کرنے پر پنچایتوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: جموں وکشمیر یونین ٹریٹری نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کئے ہیں ۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا: تمام ایوارڈ جیتنے والے پنچایتوں، منتخب نمائندوں اور گرام پنچایت- سیرا اے (اودھم پور)،پھل مرگ (کپوارہ) اور فتح پور (بارہمولہ) کے عہدیداروں کو مبارک باد، یہ اچھا کام جاری رکھیں ۔

 

Related Articles