رنویر سنگھ کا رتنا پاٹھک اور بومن ایرانی کیلئے محبت بھرا پیغام

ممبئی،مئی۔بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ساتھی اداکارہ رتنا پاٹھک، اداکار بومن ایرانی اور فلم ’جیش بھائی جوردار‘ کی پوری کاسٹ اور عملے کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔رنویر سنگھ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ساتھی اداکارہ رتنا پاٹھک کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں۔اْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ لیجنڈری اداکارہ کے ساتھ اسکریننگ کے بعد کا ایک خاص اور جذباتی لمحہ تھا‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’رتنا پاٹھک اس پر فخر ہے جو بھی ہم نے بنایا ہے۔‘اْنہوں نے مزید لکھا کہ’میں اپنی اسکرین پر نظر آنے والی ماں کے ساتھ اپنے رشتے کو پسند کرتا ہوں، یہ ان عظیم اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کے ساتھ تعاون کرنے اور ان سے سیکھنے کا اعزاز مجھے ملا ہے۔‘رنویر سنگھ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ساتھی اداکار بومن ایرانی کے لیے بھی محبت بھرا پیغام شیئر کیا، جوکہ فلم’جیش بھائی جوردار‘میں ان کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں۔اْنہوں نے بومن ایرانی کے لیے اپنے پیغام میں لکھا کہ’یہ نایاب اور سب سے غیر معمولی آدمی ہیں!‘ اْنہوں نے مزید لکھا کہ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں ان کے ساتھ اسکرین پر کام کر رہا ہوں، یہ ایک سچے فنکار اور خوبصورت انسان ہیں۔‘رنویر سنگھ نے اپنی آخری انسٹا اسٹوری میں فلم کی باقی کاسٹ اور عملے کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں لکھا کہ’ کاسٹ اور عملے کی اسکریننگ کے بعد ہم سب نے جو تجربہ کیا وہ ایک جادو جیسا تھا۔‘اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ’گرمجوشی اور پیار اس چاہت کا ثبوت تھا جو ہم نے اس کام کے لییوقف کی! ہمیں امید ہے کہ آپ کو یہ کام پسند آئے گا!‘

Related Articles