پارلیمنٹ اجلاس پر کورونا کا اثر: حکومت 18 دن کے مانسون اجلاس کو 10 دن میں کرسکتی ہے ختم 

نئی دہلی :کوروناوبا کے درمیان جاری پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو مختصر کیا جاسکتا ہے۔ خبر رساں ادارے اے این آئی ذرائع کے مطابق حکومت کورونا کے خدشات کے پیش نظر 18 روزہ مانسون اجلاس کو مختصر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ،14 ستمبر سے شروع ہونے والا اجلاس 10 دن میں یعنی آئندہ ہفتے کے بدھ کو اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔
ارکان پارلیمنٹ اور ملازمین مسلسل کورونا سے متاثر پائے جارہے ہیں۔  لہذا اہم رہنماؤں میں انفیکشن پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مرکزی وزیر نتین گڈکری اور پرہلاد پٹیل سمیت تقریباً30 ممبران پارلیمنٹ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس لئے مزید تشویش بڑھ گئی ہے ۔

 

Related Articles