بائیڈن نے مسیسیپی سے مدد کا وعدہ کیا

واشنگٹن، مارچ۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست مسیسیپی کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔ مسی سپی میں تباہ کن طوفان کی وجہ سے 24 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مسٹر بائیڈن نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ مسیسیپی سے آنے والی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں۔ جبکہ ہم ابھی تک نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس طوفان میں بہت سے لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوئے ہیں۔انہوں نے تباہ کن طوفان سے متاثرہ تمام لوگوں اور بچاؤ کے کام مصروف عملے کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا، "میں نے آج مسیسیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز سے اپنی تعزیت کا اظہا راور تعاون کی پیشکش کی۔واشنگٹن پوسٹ نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ مسی سپی اور الاباما میں جمعہ کی رات کے طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 26 تھی۔ مسیسیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے گزشتہ روز تھا کہ مرنے والوں کی تعداد 23 ہے اور چار لوگ لاپتہ ہیں۔

Related Articles