عشا اور تراویح کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں ہزاروں نمازیوں کی آمد

مقبوضہ بیت المقدس،مارچ۔جمعرات کی شام ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دوسری رات کو مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں عشاء اور تراویح کی نماز روحانی اور ایمانی ماحول میں ادا کی۔اسرائیلی قابض حکام کی طرف سے مسجد کے اطراف میں لگائی گئی پابندیوں کے باوجود نمازیوں نے نماز تراویح ادا کی۔عرب اور بین الاقوامی حلقوں کو خدشہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں قابض دشمن کی اشتعال انگیزی اور مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی سے یروشلم شہر کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اور باقی فلسطینی علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔ اس سے پچھلے سال جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔

 

Related Articles