شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

سیول، مارچ ۔شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک غیر متعینہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔یہ معلومات جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے فوری طور پر اتوار کے لانچ کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں ہوانسونگ-17 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیاتھا۔

Related Articles