یونانی وزیراعظم نے ٹرین حادثے پر معافی مانگ لی

ایتھنز ،مارچ۔ یونان کے وزیر اعظم کریا کوس میتسوتاکیس نے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والے 57افراد کے اہل خانہ سے معافی کی درخواست کر دی۔ انہوں نے اپنے فیس بک پیغام میں لکھا کہ بطور وزیر اعظم میں سب کا مقروض ہوں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف ایتھنز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 7پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ5 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

Related Articles