اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال جاری

چھتراپتی ​​سمبھاجی نگر، مارچ ۔مہاراشٹر میں اورنگ آباد کا نام بدل کرچھتراپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم پی امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کا اتوار کو دوسرا دن ہے۔غورطلب ہے کہ ریاست اور مرکزی حکومت نے اورنگ آباد ضلع کا نام تبدیل کرکے چھترپتی ​​سمبھاجی نگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے خلاف مسٹر جلیل نے ہفتہ سے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے غیر معینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔دریں اثنا ، سینئر شیو سینا لیڈر چندرکانت کھیرے نے مسٹر امتیاز جلیل سے تاریخ کا مطالعہ کرنے کو کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ (مسٹرجلیل) شہر کا نام تبدیل کرنے کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔اس درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سٹی صدر شیریش بورالکر نے کہا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم مغل اور نظاموں کی وارث ہے۔

Related Articles